پی ٹی آئی نے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے کےبعد پی ٹی آئی نے 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی پی پیز کے معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں
پی ٹی آئی کےنمائندہ نے الیکشن کمیشن میں اراکینِ اسمبلی کی فہرست جمع کرائی جس کےساتھ اضافی دستاویزبھی منسلک کیےگئےہیں۔
ذرائع کے مطابق 3 آزاد ارکان کےبیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئےہیں۔ صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ ان 3 ارکان کےپارٹی وابستگی فارم آج جمع کرادیں گے۔
