جنید صفدر کی دعوت ولیمہ، فیلڈ مارشل  سمیت اہم شخصیات کی شرکت

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔فیلڈمارشل سید عاصم منیرسمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

رپورٹ کے مطابق جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کے ولیمہ کی تقریب جاتی عمرہ فارمز پر منعقد ہوئی،  دعوت ولیمہ کی تقریب میں 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔

فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف سید عاصم منیر نے بھی جیند صفدر کے دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔

فیلڈ مارشل سابق وزیراعظم نواز شریف  اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بیٹھے رہے، انہوں نے شریف خاندان کو شادی پر مبارک باد دی۔

شادی سے ہٹ کر مرکز نگاہ عاصم منیر کو سیاسی رہنماؤں نے بھارتی غرور خاک میں ملانے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکبادیں گئیں۔

وزیراعلی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں 50 رکنی آرکسٹرا نے مختلف میوزیکل دھنوں سے حاضرین کو محفوظ کیا،  میوزیکل بینڈ کی کی سربراہی انٹرنیشنل میوزک ڈائریکٹر نجاد علی نے کی۔

جنید صفدر کے دعوت ولیمہ میں سیاست دانوں بزنس کمیونٹی سمیت انٹرنیشنل مہمانوں نے بھی شرکت کی، لاہور جاز انسمبل بینڈ نے ولیمے پر پرفارم کرنے کے لئے سات روز تک مسلسل ریہرسل کی۔

Back to top button