جسٹس منصور کا چیف جسٹس کو خط،6سوالات پر وضاحت طلب

جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو سات صفحات پر مشتمل خط لکھ کر6سوالات پروضاحت مانگ لی۔
خط میں انہوں نے چھ اہم سوالات اٹھائے ہیں جن میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل نہ دینے کا سوال بھی شامل ہے۔
خط کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب! آپ کے بعد بطور سینئر جج ادارے کی ذمہ داری کے تحت یہ خط لکھ رہا ہوں، لیکن اس سے پہلے بھی کئی خطوط لکھے جن کا کوئی جواب نہیں ملا۔
خط میں پوچھے گئے چھ سوالات میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس نہ بلانے، سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دینے، اختلافی نوٹ جاری کرنے کی پالیسی میں انفرادی مشاورت، ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر، اور ججز کو کنٹرولڈ فورس کے طور پر رکھنے سے متعلق سوالات شامل ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ نئے عدالتی سال کی تقریب میں ان سوالات کے جوابات سامنے آئیں گے۔
