بشریٰ بی بی کی بہن انڈاپڑنےکوعلیمہ خان کاڈرامہ کہہ رہی ہیں،محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہے یہ سب ڈرامہ ہے علیمہ خان نے خود کو انڈا پڑوایا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا علیمہ خان کو انڈہ مارے جانے کے واقعے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ایکس (ٹویٹر) میں محسن نقوی نےلکھا کہ بشریٰ بی بی کی بہن کہہ رہی ہے کہ سب ڈرامہ ہے، علیمہ بی بی نے خود کو ہی انڈا پڑوایا ہے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک دو انڈے ان کی جانب پھینکے گئے، جن میں سے ایک انہیں جا لگا۔ اس واقعے پر موقع پر موجود پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ہو گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان پر انڈا پھینکے والی خواتین کا تعلق ان کی ہی جماعت سے ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی سے آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈالائنس اور ایپکا کے افراد احتجاج کرنے آئے تھے، خواتین کے سوالات پرعلیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پرانڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔

Back to top button