چیف جسٹس عمر بندیال اور جسٹس فائز کی ملاقات،

عدالت اعظمٰ کے چیف جسٹس عمر عطابندیال اور سینئر جج قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سپریم کورٹ کے امور سے متعلق بات چیت کی گئی، ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر دستخط کی تاریخ لکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کنونشن میں شرکت پر بھی بات کی۔
