اداکارہ کاجول کو کیرئیر کے آغاز پر کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ میں کیرئیر کے آغاز پر ان کو ساتھی اداکاروں کی جانب سے تضحیک آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑا ہے، کوئی مجھے کالی کہہ کر پکارتا تھا تو کوئی موٹی کہتا تھا۔
1992 میں فلم ’’بے خودی‘‘ سے 17 سال کی عمر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ انہیں کیرئیر کی شروعات میں کالی اور موٹی کے ناموں سے پکارا جاتا تھا۔
مشہور بھارتی اداکارہ کاجول نے بالی ووڈ میں امتیازی رویے کا سامنا کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک شو میں بات کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ انہیں چشمش کہا جاتا ہے تاہم وہ ان باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کام پر محنت کرتی تھیں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ وہاں موجود منفی تبصرے کرنے والوں سے کہیں بہتر ہیں۔
کاجول نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے سانولے رنگ کو بہتر کرنے کیلئے بہت جدوجہد کرتی رہیں اور پھر انہوں نے خود کو آئینے میں دیکھ کر بہت مشکل سے یہ یقین دلایا کہ وہ خوبصورت ہیں اور اچھی لگ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ایک پُرانے انٹرویو میں کاجول نے رنگ گورا کرنے کیلئے کسی قسم کی سرجری کروانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پہلے 10 سال تک دھوپ میں شوٹنگ کرتی رہیں جس کی وجہ سے ان کی جلد مزید سیاہ ہوگئی تھی مگر اب وہ گھر میں رہتی اور دھوپ میں کام نہیں کر رہیں اس لیے ان کا رنگ صاف ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ 1993 میں کاجول نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم بازی گر سے کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، کاجول لکھتی ہیں کہ ’ان سب لوگوں کے لیے جو مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میری رنگت سنہری کیسی ہوئی ہے، ہیش ٹیگ سن بلاکڈ۔‘
بالی وُڈ انڈسٹری میں کاجول پچھلے کئی دہائیوں سے ہر دل عزیز اداکارہ رہی ہیں۔ جہاں لوگ انہیں ان کی اداکاری کی وجہ سے پسند کرتے ہیں وہیں ان کی خوب صورتی نے بھی سب کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔
’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی ثمرن نے مزید کہا ’مجھے غلط مت سمجھیں، میں اپنی جلد کی رنگت کے بارے میں بہت خود اعتمادی کا شکار تھی۔ ایسی بہت سی صفات تھیں جو میں نے اپنے ساتھ لگائی ہوئی تھیں جیسے پُرکشش، خوب صورت وغیرہ لیکن میں نے اپنے آپ کو کبھی خوب صورت نہیں سمجھا۔ مجھے خوب صورت ہونے میں بہت سا وقت لگ گیا۔‘

یوٹیوبرز ایک ماہ میں کتنے پیسے کما لیتے ہیں؟

Back to top button