قلات،سکیورٹی فورسز کاآپریشن،بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے  بلوچستان کے ضلع قلات میں   بھارتی پراکسی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس دوران 4 دہشتگرد مارے گئے، یہ دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے جب کہ  ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئےعلاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشتگردی مہم جاری رکھیں گے  تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا ناسور مکمل ختم کیا جاسکے۔

 

Back to top button