کنگنا رناوت نےجین زی کوقیمتی اثاثہ قرار دیدیا

بھارتی اداکارہ اور سیاست دان کنگنا رناوت نے نوجوان نسل کے بارے میں اپنے سخت مؤقف سے اچانک رجوع کرتے ہوئے جین زی کو بھارت کا قیمتی اثاثہ اور ملک کی اصل طاقت قرار دے دیا۔
چند روز قبل نئی نسل کے احتجاج اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز پر شدید برہمی کا اظہار کرنے والی کنگنا رناوت نے اب میڈیا سے گفتگو میں بالکل مختلف انداز اپنایا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جین زی بھارت کی اصل طاقت ہیں اور یہ بات باعثِ خوشی ہے کہ ملک کے نوجوان اب بھارتی ثقافت اور قومی شناخت کے سفیر بن کر سامنے آرہے ہیں۔
