کپورخاندان کی فیملی ڈاکیومنٹری نیٹ فلکس پرریلیزکرنےکافیصلہ

بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار کپور خاندان کی نجی اور فلمی زندگی پر مبنی خصوصی ڈاکیومنٹری نیٹ فلکس پر ریلیز کی جارہی ہے۔

ڈاکیومنٹری کا عنوان ڈائنگ ودکپورہے۔ جو 21 نومبر 2025 کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں کپور خاندان کی وراثت کو پیش کیا گیا ہے، جس کا آغاز پرتھوی راج کپور سے ہوا اور آج رنبیر کپور، کرینہ کپور خان اور کرشمہ کپور جیسے ستاروں تک پہنچ چکی ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے جاری پوسٹر میں خاندان کی مختلف نسلوں کے ارکان کو ایک ساتھ دکھایا گیا ہے، جن میں رندھیر کپور، نیتو کپور، ببیتا کپور، ردھیما کپور سہنی، آدار جین، ارمان جین، زہان کپور، ناویا نویلی نندا اور اگستیہ نندا شامل ہیں۔

ڈاکیومنٹری میں خاندان کے داماد اور رشتہ دار بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں سیف علی خان، بھارت سہنی اور کنال کپور کے علاوہ دیگر افراد بھی شامل ہوں گے۔

فلم میں ان کے خاندانی میل جول، کھانوں سے محبت، سینما کے ساتھ رشتہ اور وہ روایات دکھائی جائیں گی جو دہائیوں سے کپور خاندان کی پہچان رہی ہیں۔

Back to top button