کراچی یونیورسٹی دھماکہ:بمبار کی سہولت کار کا خاکہ تیارلیا گیا

کراچی یونیورسٹی میں دھماکہ کے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں دھماکہ کرنیوالی خاتون بمبار کی سہولت کار کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔
جامعہ کراچی میں26 اپریل کو خود کش دھماکا کیا گیا تھاجس کے نتیجے میں چین کے 3 اساتذہ اور ایک پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہو گئے تھے۔تفتیش کے دوران مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز میں یہ بات سامنے آئی کہ خودکش بمبار شاری بلوچ کے یونیورسٹی پہنچنے پر ایک خاتون بھی اس سے ملی اور ممکنہ طور پر کوئی چیز اسے فراہم کی تھی، خاتون نے یونیورسٹی کے اندر ایک کار سوار سے لفٹ بھی لی تھی۔
ڈ یپ فیک ویڈیوز جمہوریت کے لیے خطرہ کیسے؟
تفتیشی حکام نے بتایا کہ عینی شاہدین کی مدد سے مذکورہ خاتون کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس خاتون کو ڈھونڈنے میں مدد کریں۔
یاد رہے کہ 26 اپریل کو جامعہ کراچی میں ایک خاتون خودکش بمبار نے خود کو چینی باشدوں کی وین کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا اور اس کے نتیجے میں 4 چینی باشندوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، اس دھماکہ کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی۔
