وکی کوشل کترینہ سے شادی کیلئے گھوڑوں پر بارات لائیں گے
بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے چرچے عام ہیں اور اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ نے کہا کہ وکی کوشل اپنی بارات 7 گھوڑوں پر لائیں گے۔
بھارتی جوڑی شادی تقریبات کا آغاز 7 سے 9 دسمبر تک بھارتی شہر راجستھان میں ہوگا ، اب بھارتی میڈیا پر ایک نیا دعویٰ کیا گیا کہ وکی کوشل بارات روایتی طور پر گھوڑوں پر لائیں گے۔
یہ بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ گھوڑوں کی تعداد عام باراتوں سے مختلف ہوگی جو ایک یا دو نہیں بلکہ 7 تک ہو سکتی ہے۔گھوڑوں کا رنگ بھی سفید بتایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکمران آنکھیں کھولیں، ملک کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے
رپورٹ کے مطابق پہلے دونوں میں 7 پھیروں کے ساتھ ہندوانہ رسم و رواج کے تحت شادی کی رسم ہوگی جبکہ اس کے بعد وائٹ ویڈنگ کے تحت کترینہ اور وکی شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔
