خامنہ ای کا انجام صدام حسین جیسا ہوگا،اسرائیل کی دھمکی

ہے اسرائیلی وزیر دفاع  نےایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  اگر اسرائیل پر حملے جاری رکھے تو آپ کا انجام بھی صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ میں ایرانی آمر کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ جنگی جرائم کے ارتکاب اور اسرائیلی شہریوں پر میزائل حملے بند کرے۔

 امریکا اور اسرائیل نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے متعدد بار آیت اللہ خامنہ ای کو خبردار کیا ہے۔

اسرائیل اور ایران نے گزشتہ 5 روز سے ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں 24 اسرائیلی مارے گئے اور 240 سے زائد ایرانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کو امریکی حملے کے بعد گرفتار کرکے عدالتی کارروائی کے ذریعے پھانسی دی گئی تھی۔

Back to top button