خیبرپختونخوا،مختلف اضلاع میں کارروائی،3دہشتگردہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا۔

 آئی ایس پی آرکے مطابق خیبرپختونخوا کےمختلف اضلاع میں21 اور22 نومبر کو سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران3 دہشت گرد ہلاک اور3زخمی ہوگئے۔

اعلامیے کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کےٹھکانے کومؤثراندازسے نشانہ بنایا۔سیکیورٹی فورسز سےفائرنگ کےتبادلےمیں2 دہشت گرد حق یار آفریدی عرف خیبرای اور گلہ جان ہلاک ہوئے۔ فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔ فورسز کو جنوبی وزیرستان میں پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا پتا چلا جو سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نےفوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کوناکام بنایا جس میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے اعلامیے میں کہا ہے کہ  پاکستان نےبارہا افغان عبوری حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جانب مؤثر سرحدی انتظامات کو یقینی بنائےاورافغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کےلیےاستعمال ہونےسےروکا جائے۔

اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ افغان حکومت  اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرےاور دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم نہ کرے۔پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سرحدوں کےتحفظ کےلیےپرعزم ہے۔

اعلامیےکےمطابق سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی دراندازی اوردہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانےکےلیےتیار ہیں۔قوم کے تعاون سےملک کودہشتگردی سے پاک کیا جائے گا۔

Back to top button