وزیر اعلیٰ کے پی نے پولیس کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا : طلال چوہدری

 

 

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے بُلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کے جوانوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ عالمی معیار کی گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کےلیے فراہم کی ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کے جوانوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ بلٹ پروف گاڑیاں پولیس جوانوں کا تحفظ یقینی بنانے کےلیے دی گئیں، سہیل آفریدی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بچگانہ سوچ نے افسران اور جوانوں کے لیے خطرات بڑھادیے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا فیصلہ قابل افسوس ہے۔

 

طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کی پولیس دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا چاہتی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت 600 ارب روپے سے زیادہ خیبرپختونخوا حکومت کو دےچکی ہے،صوبائی حکومت آج تک 600 ارب روپے کا حساب نہیں دےسکی۔

 

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

 

 

Back to top button