خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

خیبر پی کے 18 اضلاع میں 31 مارچ کو منعقد بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مقابلہ کرنے کے خواہشمند 32 ہزار 839 اُمیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دیئے۔ اُمیدواروں نے میئر یا چیئرمین برائے شہر، تحصیل، کونسل اور ولیج نیبرہوڈ کونسل میں جنرل، نوجوانوں، کسانوں، خواتین اور اقلیتوں کی خصوصی نشستوں پرانتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں صوبے کے 18 اضلاع کی 65 شہری و تحصیل کونسلز اور ایک ہزار 830 دیہات و نیبرہوڈ کونسل میں انتخابات لڑے جائیں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق 873 امیدواروں نے 65 شہری و تحصیل کونسل کےلیے میئر اور چیئرمین کی نشستوں پر انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

ای سی پی کے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دیہی اور نیبر ہوڈ کونسل کی جنرل نشستوں پر 15 ہزار 336 امیدواروں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، ہر دیہی و نیبر ہوڈ کونسل میں 3 جنرل کونسلرز نشستیں اور ایک، ایک خواتین، نوجوان، کسانوں و مزدوروں اور غیر مسلموں کی نشستیں ہیں۔

عمران خان فیصلہ کن جنگ ہارتے ہوئے کیوں نظر آتے ہیں؟

اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 3ہزار 488 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں، کسانوں و مزدوروں کی نشستوں کے لیے 7ہزار 16، نوجوانوں کی نشستوں کے لیے 6ہزار 6 اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص نشستوں پر صرف 120 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

9 فروری کو ای سی پی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرنگ افسر نے 10 فروری کو پبلک نوٹس جاری کیا جس میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے کہا گیا، جس کے بعد امیدواروں کی جانب سے 14 سے 18 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

ریٹرنگ افسر کی جانب سے نامزد امیدواروں کے نام 19 فروری کو ہی جاری کردیے گئے تھے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 سے 23 فروری کے درمیان کی جائے گی، کاغذات نامزدگی مسترد یا قبول ہونے کے فیصلے پر 24 سے 26 فروری تک اپیل دائر کی جاسکتی ہے جبکہ متعلقہ ٹریبونل یکم مارچ تک اپیل پر فیصلہ سنائے گا۔

ریٹرنگ افسر امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 2 مارچ کو جاری کریں گے جبکہ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد ایک بار پھر نظر ثانی شدہ فہرست 3 مارچ کو شائع کی جائے گی۔ریٹرنگ افسر 4 مارچ کو انتخابی نشانات الاٹ کریں گے،جبکہ 31 مارچ کو منعقد ہونے انتخابات کے حتمی نتائج 4 اپریل جو جاری کیے جائیں گے۔

وہ اضلاع جہاں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا ان میں، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹاگرام، تورغر، بالائی کوہستان، لوئر کوہستان، کولئی پالس، سوات، مالا کنڈ، شانگلہ، لوئر و اپر دیر، لوئر و اپر چترال، کورام، اوراک زئی، اور شمالی و جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔ یاد رہے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا انعقاد 19 دسمبر 2021 کو 17 اضلاع میں کیا گیا تھا، اسی طرح صوبے کے 13 اضلاع میں پہلے مرحلے کے نئے اور دوبارہ پولنگ کے لیے انتخابات 13 فروری جو لڑے گئے تھے۔

Back to top button