خیبرپختونخوا کے وزیر 5 سال کیلئے نااہل قرار

خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ محمد اور ان کے بیٹے کو پولنگ سٹیشن پر حملے کے جرم میں 5 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا۔
کے پی کے بلدیاتی انتخابات ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان کیس میں الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ جاری کر دیا، الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد اور ان کے بیٹے کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دیدیا۔

آرٹیکل 218 الیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں یہ فیصلہ جاری کیا گیا، صوبائی وزیر اور ان کے بیٹے اگلے 5 سال تک الیکشن نہیں لڑسکیں گے، دونوں افراد بکاخیل پولنگ سٹیشن پر حملے میں ملوث تھے، الیکشن کمیشن نے ان دونوں کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے شاہ محمد کے بیٹے مامون الرشید کیخلاف فوج داری مقدمہ درج کا فیصلہ بھی کیا، ای سی پی کی کارروائی تک مامون الرشید الیکشن نہیں لڑسکتے۔

عثمان مرزا کیس:ملزموں سے برآمد رقم عدالتی ریکارڈ سے میچ نہ ہو سکی

صوبائی الیکشن کمشنر شاہ محمد خان اور ان کے بیٹے سمیت گلباز خان، محبت خان اور قدرت اللہ کے خلاف بھی کیسز دائر کیے جائیں، اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر محبت خان، حمید اللہ اور قدرت اللہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔

Back to top button