عثمان مرزا کیس:ملزموں سے برآمد رقم عدالتی ریکارڈ سے میچ نہ ہو سکی

عثمان مرزا تشدد کیس کے حوالے سے ملزموں سے برآمد کی گئی بھتے کی رقم کے نمبرز عدالتی ریکارڈ سے میچ نہیں کر سکے ہیں، منگل کو کیس کی سماعت میں ملزم عمر بلال مروت کے وکیل کی ابتدائی تفتیشی افسر طارق زمان نے جرح کے دوران تصدیق کی کہ ملزموں سے برآمد رقم کے نوٹوں کے نمبر عدالتی ریکارڈ سے میچ نہیں کرتے۔
تفتیشی افسر نے وضاحت بھی دی کہ نوٹوں کی فرد میرے سامنے بنی تھی، مجھے یہ معلوم نہیں کہ ریکارڈ کے ساتھ برآمد نوٹ کے نمبرز میچ کیوں نہیں کر رہے۔

تفتیشی افسر نے یہ بھی بیان دیا کہ خاتون کو برہنہ کرنے کے حوالے سے کوئی گواہ نہیں ملا تاہم ڈیجیٹل شواہد کی فرانزک رپورٹ میں ملزموں کی موجودگی اور برہنہ کرنے کا معاملہ ثابت ہوتا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان مرزا کو جب گرفتار کیا گیا تو اس وقت اس کی جیب سے کوئی رقم نہیں نکلی، جس کے جواب میں عثمان مرزا کے وکیل جاوید اقبال وینس نے کہا کہ میڈیا نے ملزم کو اسلام آباد کا ڈان بنا کر پیش کیا۔

21 برس سے حکمران روسی صدر پوٹن جارح مزاج کیوں ہیں؟

عدالت نے کیس کی پیروی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی عدم موجودگی پر بھی برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے جرح کے دوران بھتے کی رقم کا فرد پیش کرنے پر پولیس اہلکار کو طلب کیا تو نائب کورٹ نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی پیروی کرنے والے عدالت میں ہی موجود نہیں جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

Back to top button