لاہور ہائیکورٹ: مینارِ پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد،PTI  کی متبادل مقام کی استدعا

لاہور ہائیکورٹ نے مینارِ پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی، پی ٹی آئی نے متبادل مقام کی استدعا کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی 5 اگست کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پی ٹی آئی رہنما میاں عثمان اکرم کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مینارِ پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر مینارِ پاکستان پر اجازت نہیں دی جا رہی تو جلسے کے لیے متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

اس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے متبادل جگہ کے لیے کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی۔

 

یومِ استحصال کشمیر؛ پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ وہ ڈپٹی کمشنر لاہور سے متبادل مقام پر جلسے کی اجازت سے متعلق ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کریں۔

Back to top button