یومِ استحصال کشمیر؛ پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔

قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے اقدامات، ماورائے عدالت قتل کے مبینہ واقعات اور حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیاں، سیاسی کارکنوں اور حریت قیادت کے خلاف کارروائیاں اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مبینہ کوششیں بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں پر عالمی احتساب سے نہیں بچ سکتا۔

 

افغانستان : طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، نیا گروپ بھی سامنے آگیا

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Back to top button