کشمیری عوام کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رہے گی: گورنر کے پی

گورنر خیبرپختوںخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر گورنر ہاؤس پشاور سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج پورا پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یومِ استحصالِ کشمیر منا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان کشمیری عوام کی آزادی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں متحد ہیں۔
لبنان، اسرائیل براہِ راست مذاکرات ذلت کے سوا کچھ نہیں: حزب اللہ
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور حالیہ علاقائی حالات میں بھی اس نے امن کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جبکہ امن، قومی مفاد اور ملکی سلامتی کے معاملات پر پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں یکجہتی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
