لبنان، اسرائیل براہِ راست مذاکرات ذلت کے سوا کچھ نہیں: حزب اللہ

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست مذاکرات لبنان کے لیے شرمندگی، ذلت اور مسلسل سمجھوتوں کے سوا کچھ نہیں لائیں گے۔

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان کے صدر جوزف عون نے ثالث یا قومی اتحاد کی علامت کا کردار ادا نہیں کیا، بلکہ وہ جانبدار اور تقسیم پیدا کرنے والی شخصیت بن گئے ہیں، جو ان کے بقول آئینی منصب اور لبنان کے قومی مفاد کے منافی ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی امریکا اور اسرائیل کے خلاف کامیابی اب واضح ہو چکی ہے اور ایران ایک بااثر عالمی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ ان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے بعد لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدت میں کمی آئی ہے۔

 

شہدائے پولیس کی قربانیاں وطن کے امن کی ضمانت ہیں: محسن نقوی

نعیم قاسم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران نے لبنان سے متعلق معاملات کو معاہدے کی پہلی شق میں شامل کرایا۔

Back to top button