شہدائے پولیس کی قربانیاں وطن کے امن کی ضمانت ہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں وطن کے امن کی ضمانت ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں اور قوم انہیں ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کی عظیم قربانیاں وطن کے امن، استحکام اور سلامتی کی ضمانت ہیں اور پوری قوم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کی خدمات اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے شہداء قوم کے حقیقی ہیروز ہیں، جن کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
نئے صوبوں سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں: رانا ثنا اللہ
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی خدمات قابلِ فخر ہیں، جبکہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس نے غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
