اپوزیشن بامقصد مذاکرات کےلیے تیار ، حکومت سنجیدہ نہیں: راجہ ناصر عباس

 

 

 

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کےلیے تیار ہے لیکن حکومت خود سیاسی ملاقات اور مذکرات کےلیے سنجیدہ نہیں،حکومت مسائل کے حل کےلیے سنجیدہ سیاسی ڈائیلاگ نہیں کرنا چاہتی۔

راجہ ناصر عباس کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے ہمیشہ مذاکرات اور سیاسی روابط سے مسائل کے حل کی بات کی،محمود خان اچکزئی نے کہا پارلیمنٹ میں کانسٹیٹیوشن روم میں ملاقات کرلیتے ہیں،اچکزئی نے رانا ثنا کو یہاں تک کہاکہ آپ کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی ممکن ہے،لیکن حکومت خود سیاسی ملاقات اور مذکرات کےلیے سنجیدہ نہیں ہے،حکومت مسائل کے حل کےلیے سنجیدہ سیاسی ڈائیلاگ نہیں کرنا چاہتی۔

نئے صوبوں سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں: رانا ثنا اللہ

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ اپوزیشن بامقصد مذاکرات کےلیے وزیر اعظم اور حکومتی وفد سے ملاقات پر تیار ہے،حکومت اپنے قدم بڑھائے۔

 

Back to top button