لاہورسےکراچی شالیمارایکسپریس کادوبارہ آغاز14اگست سےہوگا

پاکستان ریلوے نےلاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 14 اگست سے دوبارہ چلانےکا فیصلہ کرلیا۔

ریلوے حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس پہلے لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی چلائی جاتی تھی اور قلعہ ستار شاہ، مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث شالیمار ایکسپریس بند کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق 14 اگست سے شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل کرکے لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی چلائی جائے گی جبکہ شالیمار ایکسپریس کو 5 سٹاپس بھی دے دیئےگئے۔

ریلوے حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس کوکوٹ لکھپت، رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد ریلوے سٹیشنز پر سٹاپ دیا جائے گا۔

Back to top button