سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57ہزار سے تجاوز

ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57ہزار سے تجاوز کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران زیرالتواء مقدمات کی تعداد میں 4500 کے قریب مقدمات کا اضافہ ہوا ۔جیلوں میں موجود افراد کی جانب سے دائر 3353 اپیلیں فیصلوں کی منتظر ہیں۔ پندرہ اپریل تک زیرالتواء فوجداری مقدمات کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹس کے فیصلوں کیخلاف باضابطہ سماعت کیلئے منظوری کی منتظر اپیلوں کی تعداد 31 ہزار سے بڑھ گئی۔گزشتہ سال مارچ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 52481 تھی۔
