پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 76 پیسے سستا ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 395 روپے 20 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

Back to top button