26نومبراحتجاج کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر، عاطف خان، لطیف کھوسہ اور فیصل امین گنڈا پور کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر احتجاج اور سپریم کورٹ کیسز پر سماعت ہوئی۔ انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چاروں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور چاروں ملزمان کو 5، 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسد قیصر کی 9، عاطف خان کی 4، لطیف کھوسہ کی 3 اور فیصل امین گنڈا پور کی 6 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی۔ عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانتیں 11 فروری تک منظور کی ہیں۔

عدم حاضری پر چند روز قبل چاروں ملزمان کی ضمانتیں خارج کردی گئی تھیں۔ ملزمان کی جانب سے دوبارہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

Back to top button