سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی سوشل میڈیا سے اظہار لاتعلقی

 

 

 

 

جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس ملک سے باہر ہیں، ان سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں اور ان پر ہمارا کوئی کنٹرول بھی نہیں۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم ایک بار پھر عدالت میں انصاف لینے آئے ہیں۔آج کہنے پر مجبور ہیں کہ یہ عمارتیں،یہ قانون ایک جھانسہ ہے،اگر یہ سب مل کر ایک قیدی تک رسائی نہیں دلواسکتے تو ان کا کیا فائدہ ہے؟

سہیل وڑائچ نے PTI کے یوٹیوبرز کا رگڑا کیوں نکالا؟

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آئین میں بنیادی حقوق ہیں لیکن وہ حقوق آج کہاں ہیں؟بغیر جرم کے کالے قانون کےتحت بےگناہ بھی مجرم ہیں،ہم عدالتوں میں اس لیےآتے ہیں کہ قوم کو جھنجھوڑتےرہیں، 26 ویں آئینی کے ترمیم کےتحت سب آزادیاں ختم ہوچکی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان سے ملاقات کےبغیر 28 ویں ترمیم سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

 

Back to top button