گورنرفیصل کنڈی نےپی ٹی آئی سےمذاکرات کاامکان مسترد کردیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں جس محکمے کی بریفنگ دی جاتی ہے ہم سر پکڑ لیتے ہیں، شہر میں جو صفائی ہورہی ہے کیا یہ وہ نہیں کرسکتے تھے، تب ملازمین ان کے گھروں میں نوکری کررہے تھے یا گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے تھے مگر جس نے اب گھر بیٹھے تنخواہ لینی ہے وہ نوکری سے جائے گا، جرم ثابت ہونے پر سزا و جزا کا نظام ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہم مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کی 4 فرنچائز ہیں، ایک جماعت اپنے چیئرمین، جنرل سیکرٹری ، اسپیکرکو نہیں مانتی تو ہمیں کیا مانیں گے۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ وہ آپس میں لڑ رہے ہیں، وہ بتائیں اوریجنل فرنچائز ان کی کون سی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری کے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
