ملک میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا : وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے بعد پاکستان میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے،تاہم اس ہدف کے حصول کےلیے برآمدات میں اضافہ،نجی سرمایہ کاری کا فروغ اور مالیاتی نظم و ضبط ناگزیر ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بینکوں کو نجی شعبے کےلیے قرضوں کی فراہمی آسان بنانا ہوگی کیوں کہ چھوٹےکاروبار اور زرعی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
محمد اورنگزیب نے بتایاکہ پاکستان مرکزی بینک کے ذخائر کے ذریعے سرحد پار ادائیگیوں کے امکانات اور بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹس (بی آئی ایس) کا منصوبہ بینک ڈپازٹس کا جائزہ لےرہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمدات بڑھائےبغیر معاشی خود کفالت کا ہدف حاصل نہیں کیا جا کتا۔مالیاتی نظم و ضبط،برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
عمران خان سے ملاقات کےلیے ہر مکمن کوشش کی : چیئرمین پی ٹی آئی
محمد اورنگزیب نے کہاکہ ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ کے تحت پاکستان میں قانونی فریم ورک قائم کیاگیا ہے۔ڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں جگہ حقیقی معاشی فوائد اور کاروبار میں آسانی کی بنیاد پر ملنی چاہیے۔
ان کاکہنا تھاکہ پاکستان کی ترسیلات زر گزشتہ مالی سال 41.6 ارب ڈالر رہیں، رواں مالی سال یہ حجم 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنےکی توقع ہے،ڈیجیٹل نظام کے فروغ کے ساتھ،سائبر سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کےلیے کسی غفلت کی گنجائش نہیں۔

One Comment