عمران خان سے ملاقات کےلیے ہر مکمن کوشش کی : چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بیرسٹر سیف کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کےلیے ہر مکمن کوشش کرتے رہے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیرسٹر سیف کا یہ کہنا بےبنیاد ہے کہ آفرکے باجود عمران خان سے ملاقات نہیں کی،انٹرویوکے دوران بیرسٹر سیف کے تمام دعوؤں کو بھی مسترد کرتا ہوں، ان کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔
افغان مہاجرین سے متعلق وفاق کی پالیسی پر عمل کریں گے :گورنر خیبرپختونخوا
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کےلیے عدالت اور مذاکرات کے ہرطریقے سے کوشش کی،تمام کوششوں کے باوجود ہمیں ایک بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ مذاکراتی عمل کےدوران عمران خان تک رسائی بھی ہماری شرائط میں سے ایک تھی۔
یاد رہےکہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا تھا کہ راجہ ناصر عباس اسٹیبلشمنٹ کے اہم لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں لیکن وہ رابطے عمران خان کی رہائی کےلیے نہیں ہیں۔

One Comment