افغان مہاجرین سے متعلق وفاق کی پالیسی پر عمل کریں گے :گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ افغان مہاجرین سے متعلق وفاق کی پالیسی پر عمل کریں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 160 ارب روپے دےرہے ہیں،70 فیصد رقم ان علاقوں میں خرچ ہوگی جو ماضی میں محروم رہےہیں،ضم اضلاع کو وسائل فراہم کریں گے۔
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: امریکی صدر
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ افغان مہاجرین سے متعلق وفاق کی پالیسی اپنائیں گے، غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے امن کےلیے متفق ہونا پڑےگا،ہم نے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا اور اس کا تشخص بہتر بنانا ہے۔
گورنر نے کہا کہ کسی کےخلاف کرپشن چارجز ہوئےتو کارروائی ہوگی،کسی پر جرائم ثابت ہوں گےتو سامنا تو کرنا پڑے گا،جب تک سزا و جزا کا نظام نہیں ہوگا، حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔
