ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دےگا،میں لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں لیکن ایک مرحلے پر ہمیں سخت کارروائی کرنا ہوگی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ایران سے مذاکرات اچھے مرحلے میں ہیں،ایرانی معاہدہ کرتےہیں اور پھر مکر جاتےہیں،ان پر زیادہ بھروسہ نہیں کرسکتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیلی وزیراعظم سے اچھی گفتگو ہوئی،نیتن یاہو سے ایران کے معاملے پر بات ہوئی۔ ایران کےخلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی،یہ معاملہ دوسرے طریقے سے جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا دنیا میں سب سے زیادہ تیل ہمارے پاس ہے،کینیڈا کے ساتھ معاہدے پر بات چیت مثبت سمت میں جارہی ہے،کینیڈا کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں۔

2 Comments