خطے کے ممالک ایران کے خلاف جنگ کی حمایت نہ کریں: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف نئی جنگ کی حمایت نہ کریں،امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتےہوئے کہا کہ ایران نے خلیجی ہمسایہ ممالک کو نہیں بلکہ صرف امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، خطے کے ممالک کو آگاہ کیاتھا حملے کی صورت میں خطے میں امریکی اڈے نشانہ ہوں گے۔
عباس عراقچی نے کہاکہ ایران نے امریکی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی سے متعلق پیشگی اطلاع دی تھی،خلیجی ممالک میں ایرانی میزائلوں کےگرنے کی ذمہ داری ایران پر نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ دوست ممالک اب سمجھتےہیں کہ امریکی اڈے انہیں تحفظ نہیں دےسکتے،امریکی اڈے خود اپنی حفاظت کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے،خطے کے ممالک ایران کےخلاف نئی امریکی جنگ کی حمایت نہ کریں۔
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: امریکی صدر
ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ دوست ممالک امریکا کو نئی جنگ سے روکنے میں کردار ادا کریں،جنگ کی حوصلہ افزائی کے بجائے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جائے، سکیورٹی خدشات کے باعث سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر جاری نہیں کی جارہیں۔
انہوں نےکہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای بطور سپریم لیڈر تمام معاملات دیکھ رہے ہیں، ریاستی فیصلے مجتبیٰ خامنہ ای کے سامنے پیش کیےجاتے ہیں،وہ انتہائی متحرک انداز میں کردار ادا کررہے ہیں۔
عباس عراقچی نے کہاکہ محتاط رہنا ہوگاکیونکہ ایسے دشمنوں کا سامنا کررہے ہیں جو شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
