عمران خان،بشریٰ بی بی سے بیرسٹرسلمان صفدرکی ملاقات

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ان کے سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات کرادی گئی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کی تصدیق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ میں کی۔

انہوں نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے 40 منٹ ملاقات ہوئی، جیل حکام نے آج سہ پہر 4:30 بجے ملاقات کرائی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ متعدد درخواستوں کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 7 ماہ اور بشریٰ بی بی سے 11 ماہ بعد ملاقات ہوئی، جبکہ تمام مقدمات اور قانونی معاملات پر بات کے لیے ملاقات کا 40 منٹ کا وقت ناکافی تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنی صحت اور رہن سہن کے حالات سے آگاہ کیا، جبکہ دونوں نے بعض قانونی معاملات اور مقدمات سے متعلق نئی ہدایات دیں۔

 

Back to top button