عمران خان سے ملاقات 28 ویں ترمیم کےلیے نہیں کروائی گئی: رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ یہ سازشی تھیوری غلط ہےکہ عمران خان سے وکلا کی ملاقات 28 ویں ترمیم کےلیے کروائی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف اپیل کا فیصلہ جس دن آئے گا، اُس دن سازشی نظریات اور ابہام کا خاتمہ ہوجائے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہم سے اداروں کی دوری نہ ہوئی ہے اور نہ کبھی ہوسکےگی،ہمارے اعتماد کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شخصیات ہیں۔
یاد رہےکہ 11 نومبر کو لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی جو 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں وکلا نے عمران خان سے مقدمات اور متفرق پٹیشنز پر تفصیلی مشاورت کی،ملاقات کےدوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔
جیل ذرائع نے بتایاکہ وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلوؤں پر بھی عمران خان سے مشاورت کی۔
عمران خان سے وکلا کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی،دونوں وکلا کی ملاقات اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر کرائی گئی۔
عمران خان سے ملاقات کےبعد سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا تھاکہ تین چار گھنٹے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ان کی صحت اور مقدمات پر بات ہوئی۔

One Comment