عمران خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے : علی محمد خان

مرکزی رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کاکہنا ہےکہ عمران خان سے وکلا کی ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور محسن نقوی کے رابطے رہےہیں اور رہنے بھی چاہئیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ نظام نے اگر عدالتی احکامات پر عمل کرنا شروع کردیا ہتو اس کا مطلب ہے ملک بہتری کی طرف جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب سے محسن نقوی نے صوبوں کی بات کی ہے وزرا کے چہروں کے رنگ اُڑےہوئے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ یہ سازشی تھیوری غلط ہےکہ عمران خان سے وکلا کی ملاقات 28 ویں ترمیم کےلیے کروائی گئی ہے۔عمران خان کے خلاف اپیل کا فیصلہ جس دن آئے گا، اُس دن سازشی نظریات اور ابہام کا خاتمہ ہوجائے گا۔
یاد رہےکہ 11 نومبر کو لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی جو 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں وکلا نے عمران خان سے مقدمات اور متفرق پٹیشنز پر تفصیلی مشاورت کی،ملاقات کےدوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔
جیل ذرائع نے بتایاکہ وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلوؤں پر بھی عمران خان سے مشاورت کی۔
عمران خان سے ملاقات 28 ویں ترمیم کےلیے نہیں کروائی گئی: رانا ثنا اللہ
عمران خان سے وکلا کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی،دونوں وکلا کی ملاقات اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر کرائی گئی۔
عمران خان سے ملاقات کےبعد سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا تھاکہ تین چار گھنٹے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ان کی صحت اور مقدمات پر بات ہوئی۔
