صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات , ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال

 

 

 

نواب شاہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی ہے ۔

صدر مملکت آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی،اس دوران سیاسی امور،ملکی سکیورٹی صورت حال اور نئے صوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ذرائع کےمطابق عمران خان کی وکلا سے ہونےوالی ملاقات،بہنوں کی رہائی اور اس کے سیاسی اثرات پر بھی گفتگو کی گئی،صدر زرداری نے اپوزیشن جماعتوں سے معاملات کے حل کےلیے مذاکرات پر زوردیا۔

ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورت حال بھی زیر بحث آئی،ملک کی مجموعی صورت حال،سیاسی اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے صدر آصف علی زرداری کو قیام امن بارے اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

Back to top button