پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 17 اکتوبر 2026 سے 19 اکتوبر 2026 تک ہو گا، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کے وضع کردہ پرائسنگ میکانزم کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی ہے۔
نظرثانی کے بعد فیصلے کے تحت موٹر سپرٹ یعنی پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی ایکس ڈیوپو قیمت 390 روپے 23 پیسے سے کم ہو کر 386 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں کی گئی اور اس کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر پر ہی برقرار رکھی گئی ہے۔
