جے یو آئی سے منسلک متعدد مدارس کو سی ڈی اے کے نوٹسز جاری

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان سے منسلک متعدد مدارس کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کردیئےہیں۔

سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے منسلک متعدد مدارس میں بلڈنگ کنٹرول قوانین کی مبینہ طور پر خلاف ورزیوں کی گئی ہے کہا گیا ہے کہ مختلف مدارس کو غیر قانونی تعمیرات اور ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

سی ڈی اے نے اسلام میں قائم مدرسہ اختر العلوم، بلال ٹاؤن، کورنگ نالہ، کھنہ ڈاک کو منظور شدہ بلڈنگ پلان کے بغیر تعمیرات کرنے کا مرتکب قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں قائم مدرسہ اختر العلوم کو 15 روز کے اندر تعمیراتی نقشے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی ہے کہ دوسری صورت میں دیگر عمارت سیل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔

اسی طرح ادارہ معارف اسلامیہ، شریعہ ربانیہ، تفی القرآن، مکان نمبر 3، اسٹریٹ نمبر 6، سیکٹر F-8/3 میں غیر قانونی تعمیرات کی نشان دہی کی گئی ہے اور انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ مدرسے میں سیٹ بیکس پر غیر قانونی تعمیرات اور چھت پر غیر مجاز تعمیرات کی گئی ہیں۔

 

 

سی ڈی اے نے مدرسے کی عمارت کو رہائشی استعمال کے بجائے مدرسے کے طور پر استعمال کرنے پر بھی اعتراض کیا ہے اور مذکورہ مدرسے کی انتظامیہ کو تمام خلاف ورزیاں 15 روز میں ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Back to top button