پیٹرول کی قیمت برقرار،ڈیزل مہنگاہوگیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اورڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے مقر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں2 نومبر کے لیے ہوں گی۔

Back to top button