گورنرکاخیبرپختونخوامیں مقیم افغان مہاجرین کوواپس بھیجنے کااعلان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین  سے متعلق وفاق کی پالیسی اپنائیں گے۔خیبرپختونخوامیں مقیم افغان مہاجرین کوواپس جاناہی پڑےگا۔

پشاور میں میڈیا سےگفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم 160 ارب روپے دے  رہے ہیں، ضم اضلاع کو  وسائل فراہم کریں گے، بل آپ دیں، بجلی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،کسی پر جرائم ثابت ہوں گے تو سامنا تو کرنا پڑےگا، جب تک سزا و جزا کا نظام نہیں ہوگا، حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں حکومت پردباؤ نہیں اور نہ کوئی مشکلات ہیں۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی مہربانی کہ انہوں خیبر پختونخوا کو 160ارب روپے دیے، 70 فیصد رقم ان علاقوں میں خرچ ہوگی جو ماضی میں محروم رہے ہیں،کسی کے خلاف کرپشن چارجز ہوئے تو کارروائی ہوگی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چلڈرن ہسپتال گزشتہ 13 سال سے مکمل نہیں ہو سکا، گزشتہ 13 سال کے دوران صوبے میں کوئی ہسپتال نہیں بنایا گیا، صوبے کے ہسپتالوں میں بہتری لائیں گے۔

Back to top button