حماداظہرنےجی ایچ کیو حملہ کیس میں سزا چیلنج کردی

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزا کے خلاف پہلی اپیل دائر ہوگئی، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سزا کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل زیر سیکشن  199 کے تحت دائر کی گئی ہے، حماد اظہر کی جانب سے اپیل ان کی لیگل ٹیم نے دائر کی۔

لیگل ٹیم کی جانب سے 4نومبر کے لیے اپیل کی سماعت مقرر کیے جانے سے متعلق استدعا کی گئی، باقاعدہ طور پر اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حماد اظہر گرفتار ہیں اور جیل میں ہیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو رواں سال سات مارچ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے 10 10 سال قید با مشقت اور پانچ پانچ لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا، 47 ملزمان میں عمر ایوب، راشد شفیق، حماد اظہر، زلفی بخاری، اعجاز خان، شبلی فراز، کنول شوزب اور وغیرہ شامل ہیں۔

Back to top button