امریکی کمپنی کی روبوٹ کتے گھما کر پیسے کمانےکی آفر

روبوٹ کتوں کو 4 سے 6 گھنٹوں تک عوامی مقامات پر گھمانے کے عوض 20 ڈالرز فی گھنٹہ معاوضہ دیا جائے گا۔امریکی کمپنی نے آفرکردی۔
سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی کمپنی ڈائیمینشنل نے بے ایریا جابز نامی فیس بک گروپ میں اس ملازمت کا اشتہار دیا تھا جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
اس اشتہار کے مطابق خواہشمند افراد کو روزانہ کم از کم 4 گھنٹے کمپیوٹر دماغ سے لیس روبوٹ کتوں کو سان فرانسسکو کے عوامی مقامات پر چہل قدمی کرانا ہوگی۔
کمپنی کے اشتہار میں کہا گیا تھا کہ درخواستیں دینے والے افراد کو لگ بھگ 15 کلو گرام وزنی آلات کو محفوظ رکھنا ہوگا جبکہ روبوٹ کتوں کو واپس کمپنی کے مقرر کردہ مقام پر چھوڑنا ہوگا۔
