چوہے کی آنکھ کی خوردبینی تصویربہترین قرار

خلیات کے جال سے بھری آنکھ اس خوبصورتی کی ایک شاندار مثال ہے جو فطرت کے چھوٹے سے حجم میں بھی سما سکتی ہے۔چوہے کی آنکھ کے ایک حصے کی جھلک اور اسے صحت مند رکھنے والے مدافعتی خلیات نے 2023 کے نیکون اسمال ورلڈ فوٹومیکروگرافی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ایک کنفوکل مائیکروسکوپ کے ساتھ کھینچی گئی متعدد تصاویر پر مشتمل یہ ایک تصویر، پرتھ، آسٹریلیا میں لائنز آئی انسٹی ٹیوٹ کے سینٹر فار اوپتھلمولوجی اینڈ ویژول سائنس کے نیورو سائنسدان حسنین قمبری نے لی۔
تصویر کو مصنوعی طور پر رنگین کیا گیا ہے جس میں آنکھ کے اعصاب، مرکز میں سیاہ دھبے، ریٹنا میں ارد گرد کے ڈھانچے، آنکھ کے اندر خلیات کی تہہ جو روشنی کو قید کرتی ہے، شامل ہے۔ مزید برآں ایک پروٹین جو خون
شاہین شاہ آفریدی، وسیم اکرم کا موازنہ کیوں ممکن نہیں؟
کی نالیوں کے سکڑنے میں مدد کرتا ہے سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
