ٹائی ٹینک کے ملبے سے کروڑوں سال پراناہار دریافت

لاکھوں سال قبل دنیا سے معدوم ہو جانے والی شارک مچھلیوں کی نسل میگا لوڈون کے دانت سے بنا ایک سونے کا ہار 111 سال بعد ٹائی ٹینک کے ملبے سے دریافت کیا گیا ہے۔اس ہار کو اس وقت دریافت کیا گیا جب دنیا کے مشہور ترین بحری ملبے کے ڈیجیٹل اسکیننگ راجیکٹ پر کام کیا گیا۔

موسم گرما میں ایک ڈیپ سی میپنگ کمپنی  نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا تھا۔اس مقصد کے لیے آبدوزوں کی مدد لی گئی جن کو ایک خصوصی جہاز میں سوار ماہرین نے کنٹرول کیا اور 200 گھنٹوں سے زائد وقت تک ملبے کی لمبائی اور چوڑائی کا سروے کیا گیا۔ماہرین نے جہاز کی ہر زاویے سے 7 لاکھ سے زیادہ تصاویر لیں اور پھر ان کی مدد سے 3 ڈی ماڈل تیار کیا۔ان تصاویر کا جائزہ لینے کے دوران اس ہار کو بھی دیکھا گیا جو سمندر کی تہہ میں موجود تھا۔

تصاویر میں سونے کے ایک ہار کو دکھایا گیا ہے جس میں میگا لوڈون کا ایک دانت لگا ہوا ہے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ یہ ہار کس کا تھا اور اس کی وہاں موجودگی فی الحال ایک معمہ ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے اس کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔شارک کی یہ نسل زمین پر 2 کروڑ 30 لاکھ سال قبل موجود تھی اور اسے اس مچھلی سب سے عظیم الجثہ نسل قرار دیا جاتا

وٹامن ڈی اور کیلشیئم سے خواتین ہڈیوں کو مضبوط بناسکتی ہیں،ماہرین

ہے۔

Related Articles

Back to top button