بھارت میں اسٹیج پر بیٹھی دلہن کی خوشی میں فائرنگ

اترپردیش: بھارت میں شادی پر دُلہن نے اسٹیج پر دولہے کے ساتھ ہی بیٹھے ہوائی فائرنگ کی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہن کی اپنی شادی میں ریوالور سے فائرنگ کرنے کی ویڈیو نے مقامی پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واقعہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے 200 کلومیٹر دور ہتھراس شہر میں پیش آیا۔
ویڈیو میں ایک شخص سٹیج پر دولہے کے ساتھ بیٹھی دلہن کو ریوالور دیتا ہے اور عورت یکے بعد دیگرے کئی راؤنڈز فائر کرنے کے بعد پستول برابر میں کھڑے مرد کو واپس کردیتی ہے۔
