نابینا نجومی بابا وانگا کی اب تک کونسی پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں؟

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف نابینا نجومی بابا وانگا کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ قدرت نے انہیں ایسی نعمت سے نوازا تھا کہ وہ مستقبل کا بتادیا کرتی تھیں، آنجہانی نجومی کی جہاں کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں، وہیں بہت ساری ایسی بھی تھیں جو سچ نہیں ہوئیں۔
ان کی غلط پیشگوئیوں میں سے ایک یہ تھی کہ امریکا کے 45 ویں صدر کو ایک ایسے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا جو ملک کو ہی لے ڈوبے گا،ملک ترقی یافتہ سے ترقی پذیر ہوجائے گا۔
بابا وانگا نے یہ بھی غلط پیشگوئی کی تھی کہ 1994 کے فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جن کے نام "B” سے شروع ہوں گے، جب کہ حقیقت میں فائنلسٹ برازیل اور اٹلی تھے۔ وانگا کی غلط ثابت ہونے والی ایک پیشگوئی یہ بھی تھی کہ انہوں نے کہا تھا کہ 2010 اور 2014 کے درمیان جوہری جنگ ہوگی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔
نابینا نجومی نے 2016 میں یورپ کے خاتمے کی پیشگوئی بھی کی تھی۔اہم امریکا کے 45ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بے شک اقتدار میں رہتے ہوئے کچھ
چینی کروڑپتی شخص 27ویں مرتبہ امتحان دینے کےلیے تیار
بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن امریکا اب بھی اپنی جگہ قائم ہے۔
