بہاولپور میں 27 کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کیلئے اپیل خارج

سپریم کورٹ نے بہاولپور میں 27کنال  اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کیلئے دائراپیل خارج کردی ۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس قاضیٰ فائزعیسیٰ نے  سماعت کی

 وکیل اپیل کنندہ کاکہنا تھاکہ  یہ کروڑوں، اربوں روپے کا فراڈ ہوا ہے ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  آپ یہاں تقریر نا کرے وکیل صاحب ادھر قانون کی بات کرے ۔ آپ بار بار فراڈ ہوا ہے کوئی  قانونی پوائنٹ پر آؤں۔ یہ معاملہ پہلے بھی سپریم کورٹ آچکاہے۔

وکیل اپیل کنندہ کاکہنا تھاکہ  بالکل ایا مگر اس میں حقائق کو چھپایا گیا۔ ریاست بہاولپور کی زمین کو پرائیویٹ خاتون مزاجی بیگم کو الاٹ کی گئی۔ ریاست بہاولپور کی زمین پرائیویٹ خاتون خرید نہیں سکتی تھی ۔ ریاست بہاولپور کی سرکاری زمین پنجاب حکومت آگے الاٹمنٹ نہیں کرسکتی ۔پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین پرائیویٹ شخص کو الاٹ کردی۔

 اپیل اقبال گجر نے سپریم کورٹ میں دائر  کی تھی۔

Back to top button