مرکز میں بنی فارم 47  کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے

بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے مرکز میں بنی ہوئی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا، یہ حکومت فارم 47 اور الیکشن کمیشن کی حکومت ہے۔

پشین میں اپوزیشن الائنس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا ہم اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے، جن سیاسی ورکرز کو یہ قدرتی حالات روک نہیں سکے، دفعہ 144 کیسے روک سکے گی؟ بارش کے باوجود عوام اس جلسے میں شریک ہوئے۔

ان کا کہنا تھا آپ ایک مرغی چور اور موٹر سائیکل چور کو پکڑ سکتے ہیں لیکن ملک کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور بلوچستان میں ایسے لوگ کامیاب کرائے گئے جن کو ان کے محلے والے نہیں پہچانتے۔

Back to top button